اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آج بحرین میں حالت جنگ ہے، پانچ افراد کی شہادت کی اطلاع ہے لیکن شہیدوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔میدان شہداء میں کفن پوشوں کا مجمع ہے، غنڈوں کو پستول دیئے گئے ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ سڑکوں پر جس کو دیکھیں اس کے سر میں گولی ماریں۔ سِتره کے علاقے پر سعودی اور بحرینی فورسز نے حملے کئے ہیں۔بحرینی نوجوانوں نے دھمکی دی ہے کہ گلی محلوں پر سرکاری اور بیرونی افواج کے حملوں کی صورت میں وہ پولیس اسٹیشنوں پر قبضہ کریں گے اور اس کے لئے انھوں نے تیاری کی ہے۔


آج کی شدید جھڑپوں کے بعد بحرین میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
آل خلیفه سے وابستہ غنڈوں نے تین ایمبولینس زخمیوں سمیت اغوا کرلئے ہیں جبکہ غنڈے اور پولیس والے زخمیوں کو بھی گولی مارتے ہیں اور شہیدوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اپڈیٹس
پانچ شہید
سترہ میں سعودی فوجیوں کی فائرنگ سے کم از کم پانچ بحرینی شہری شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں یون شہیدوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ سعودی عرب کے ایک سیکورٹی اہلکار نے بحرین میں دو سعودی جارح فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ان دو افراد میں ایک سعودی کیپٹن تھا جبکہ دوسرے شخص کا نام محسن عبید الوسیدی بتایا گیا ہے۔ سعودی اہلکار نے کہا ہے کہ ابھی تک سعودی فوجیوں کو ہلاک کرنے والے افراد نامعلوم ہیں۔ بحرین کی حکومت قتل عام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے مستعفی رکن پارلیمان شیخ حسن عیسی نے کہا ہے کہ اب جبکہ بیرونی افواج بحرین میں داخل ہوئے ہیں اور آل خلیفہ خاندان نے ملک میں ایمرجنسی بھی نافذ کی ہے؛ بحرینی حکمران بیرونی افواج کی مدد سے عوام کا قتل عام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ استفتائے جہادبحرین کے عالم دین «شیخ علی الہاشمی» اور بحرین کے دیگر علمائے کرام نے نجف اشرف میں مراجع تقلید سے رابطہ کیا ہے اور وہ سعودی عرب، امارات، کویت اور قطر کی جارح افواج کے خلاف جہاد کے سلسلے میں مراجع تقلید سے فتوی دینے کی درخواست کررہے ہیں. بحرین میں فوجی انقلاب کی خبریں بحرینی ٹیلی ویژن کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بحرین میں فوج نے آل خلیفہ خاندان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحرین میں سعودی، اماراتی، کویتی اور قطری افواج کی مداخلت اور آج سعودی افواج کی طرف سے عوام کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد بحرینی فوج نے حمد بن عیسی آل خلیفہ کا تختہ الٹ کر اقتدار سنبھال لیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اقتدار ایمرجنسی کی بنیاد پر وزیر اعظم اور ان کے حامی فوجی جنرلوں نے سنبھال لیا ہے اور اعلان ہوا ہے کہ اقتدار کی یہ منتقلی وقتی ہے اور حالات بہتر ہوتے ہی اقتدار حمد بن عیسی کو لوٹا دیا جائے گا۔سعودی فوجیوں کی گرفتاری انقلابیوں نے سترہ کے علاقے پر حملہ کرنے والے سعودی جارحین میں سے 17 افراد کو گرفتار کرکے اعلان کیا ہے کہ اگر سرکاری غنڈوں نے گرفتار نوجوانوں کو رہا نہ کیا تو وہ سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیں گے۔
تازہ ترین اطلاع کے مطابق گرفتار سعودی جارحین کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
سعودی جارحین کی ہلاکت
منامہ میں سعودی فورسز کے ساتھ عوام کی جهڑپوں میں دو سعودی فوجی ہلاک اور ایک سو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
کرزکان میں استشہادی کاروائیوں کے لئے تیاری
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بحرین کے مغرب میں واقع کرزکان کے علاقے میں بحرینی نوجوانوں نے جارح افواج کا مقابله کرنے کے لئے مختلف قسم کے انتظامات کر لئے ہیں جن میں جارحوں کو ہلاک کرنے کے لئے استشہادی (فدائی) کاروائیاں بھی شامل ہیں۔
آخری اطلاعات کے مطابق کرزکان کے علاقے پر ہیلی کاپٹرز پرواز کررہے ہیں۔
واقع المالکیہ کے علاقے سے سرکاری اور بیرونی افواج کی پسپائیمنامہ کے مغرب میں واقع المالکیہ کے علاقے میں سعودی اور بیرونی افواج بحرینی عوام کی زبردست مزاحمت کی وجہ سے پسپائی پر مجبور ہوگئی ہیں اور اس علاقے پر بحرینی عوام کا کنٹرول ہے۔
وزارت بجلی نے کارکنوں کو فارغ کردیابحرین کی وزارت برقیات نے تمام کارکنوں کو فارغ کردیا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ آل خلیفہ حکومت عوام پر دباؤ بڑھانے کے لئے ان کے گھروں اور گلی محلوں کی بجلی بھی کاٹ سکتی ہے۔
صبح تک گھروں کی چھتوں سے تکبیر کی ندا
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے آج صبح تک گھروں کی چھتوں سے الله اکبر کی صدا اٹھاتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110